سکولز اساتذہ کی سروس بک ختم‘ ریکارڈ آن لائن کرنیکا فیصلہ

سکولز اساتذہ کی سروس بک ختم‘ ریکارڈ آن لائن کرنیکا فیصلہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)سکولوں کے اساتذہ کی سروس بک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا‘ تمام ریکارڈ آن لائن مرتب کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب 6 لاکھ اساتذہ کا آن لائن پروفائل مرتب کرے گا۔اساتذہ کا پروفائل آن لائن ہونے کے بعد سروس بک کو ختم کردیا جائے گا۔ای پروفائل ہیومن ریسوس مینجمنٹ سسٹم پر مرتب کیا جائے گا۔ای پروفائل پر اساتذہ کی تصاویر اور دستاویزات کو سکین کرکے آن لائن کردیا جائے گا۔ای پروفائل کے لئے سکولوں کو(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ڈیسک ٹاپ، سکینر، پرنٹر، یوپی ایس اور کرسی میز فراہم کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 11اضلاع کو سامان فراہم کیا جائے گا۔مذکورہ اضلاع17،20 اور 21 جولائی کو پی آئی ٹی بی سے سامان حاصل کرسکیں گے۔

آن لائن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -