ٹیل تک بلا تعطل پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘اویس دریشک

  ٹیل تک بلا تعطل پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘اویس دریشک

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیئر مین ڈونرز انگجمنٹ کمیٹی پنجاب ورکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار اویس خان دریشک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں نہروں کی ٹیل تک بلا تعطل پانی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے نہری پا نی چرانے والے کوئی بھی ہوں وہ ملک وقوم اور علاقے کے ہرگز خیر خواہ نہیں ہوسکتے سیکرٹری انہار پنجاب،چیف انجینئر انہار پرواضح کیا ہے کہ پانی چوروں کے خلاف بلا تمیز کاروائی کی جائے اوراس حوالے سے کوئی دباؤ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

برداشت نہ کیا جائے اگر کہیں میری مدد کی ضرورت ہوتو میں حاضر ہوں مگر فصلات کاشت کر نے والے کسانوں کو پورا نہری پا نی فراہم کیا جائے یہ باتیں اُنہوں نے روز نامہ ”پا کستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ٹین بلین ٹری سونامی منصو بے میں علاقہ پچادھ کوبھی شامل کیا جائے علاقہ پچادھ کاوسیع علاقہ اس وقت بنجر پڑا ہے اس علاقہ میں رہی سہی کسر ٹڈی دَل نے پوری کردی ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق درخت لگا کر ہم وطن عزیز کوسرسبز اوراس کے گرم موسم کی حدت کو کم کرسکتے ہیں اس لئے ہرشہری اپنے حصہ کے کم از کم دوپودے ضرور لگائے۔

اویس دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -