کسٹم سٹاف سمگلروں کا گھیراتنگ کیے ہوئے ہے‘ اقصیٰ اسلم

    کسٹم سٹاف سمگلروں کا گھیراتنگ کیے ہوئے ہے‘ اقصیٰ اسلم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم کلکٹریٹ اقصی اسلم نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان پر کسٹم سٹاف متعین قوانین کے مطابق سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف ہے تاہم کورونا وباء اور انٹر نیشنل پروازوں کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر مامور کسٹم سٹاف کی کارکردگی اور کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں حکومتی ریونیو کی ریکوری بھی متاثر ہوئی ہے یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے سختی سے ہدایات دی گئی ہیں اور پچھلے کچھ عرصہ کے دوران کلکٹر کسٹم ملتان منیزہ مجید کی قیادت میں کسٹم ٹیموں نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑیاں، سپیئرپارٹس، الیکٹرونکس، سگریٹ، انڈین گٹکا، چھالیا اور ٹائرز و دیگر متفرق سامان ضبط کیا ہے اسسٹنٹ کلکٹر انچارج کسٹم ایئرپورٹ اقصی اسلم نے کہا کہ ملتان میں پہلی جوائننگ ہے اور سینئرز کے مکمل تعاون سے سیکھنے کو بہت کچھ میسر ہورہا ہے۔

اقصیٰ اسلم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -