34 فیصد فنڈز مختص کردئیے‘صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ ملتان کو بنائیں گے‘پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

  34 فیصد فنڈز مختص کردئیے‘صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ ملتان کو بنائیں ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ ملتان کو بنائیں گے یہ صوفیاء کا شہر ہے یہ 72 فیصد ریونیو دیتا ہے پہلے بجٹ کا 12 فیصد یہاں خرچ ہوتا تھا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

اب 34 فیصد فنڈز جنوبی پنجاب کے لیئے مستقل بنیادوں پر مختص کردیا گیا ہے اب یہاں کے فنڈز یہیں خرچ ہوں گے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننا صوبہ بننے کی طرف آغاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ریٹائر ہوئے والے سب انجنیئر رانا محمد اسماعیل اور نائب قاصد غلام حسن کے اعزاز میں سب انجنیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور فنڈز مختص کیے کا کریڈٹ عمران خان وزیر اعلیٰ اور شاہ محمود قریشی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائر منٹ کسی اعزاز سے کم نہیں وہ سب انجنیئر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ان کے ساتھ ماضی میں پرموشن نہ دے کر حق تلفی کی جاتی رہی ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا ان کی آواز ہر فورم پر اٹھاؤ گا تقریب کے میزبان اور سب انجنیئر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز ارشد گجر نے کہا کہ ماضی میں ان کی ترقی میں بیوروکریسی رکاوٹ رہی ہے جبکہ سیاست دان غریب کی آواز ہے سب انجنیئر جس گریڈ میں بھرتی ہوتا ہے اسی میں ریٹائرڈ ہو جاتاہے آج تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے سیوا کے صدر عامر ندیم نے کہا کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا اب تمام تنظیمیں مل کر ہڑ تال کریں گے ایپکا کے جنرل سیکرٹری خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ سیکرٹریٹ اور دارلخلافہ ملتان بننا چاہیے ورنہ تمام تنظیمیں مل کر لاہور میں دھرنا دیں گے بیوروکریسی نے ہمارے مسائل حل نہیں ہونے دیتے سابق چیئرمین راؤ مظہر الاسلام نے کہا کہ سب انجنیئر کی بروقت پرموشن نہ ہو نے کے بلدیاتی نمائندے بھی مجرم ہیں آخر میں ریٹائرڈ ہوئے والوں کو شیلڈز تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -