انتظامیہ سبزیوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر کرانے میں ناکام

انتظامیہ سبزیوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر کرانے میں ناکام

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)حکومت پنجاب نے پنجاب قیمت کے نام پرجوایپ متعارف کرارکھی ہے جس میں پنجاب بھرکے اضلاع میں فروخت ہونے والی اشیائخوردنوش کے ریٹس لکھے جاتے ہیں وہاڑی کیلئے سبزی کے جوریٹس پنجاب قیمت ایپ میں مقررکئے جاتے ہیں ان میں اورشہرمیں فروخت ہونے والی سبزیوں کے ریٹس میں زمین وآسمان کافرق ہے ضلعی انتظامیہ مقررکردہ نرخوں پرعمل درآمدکرانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے پنجاب (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

قیمت ایپ کے مطابق گزشتہ روزکریلاکا نرخ 55روپے تا60روپے فی کلو مقررہے جبکہ تمام سبزی فروش80روپے تا 100 روپے فی کلو،بینگن کاسرکاری نرخ 45 روپے تا50 روپے جبکہ بازار میں 60روپے بھنڈی کاسرکاری نرخ 50روپے تا60روپے جبکہ بازارمیں 80 روپیتا100روپے فی کلو،ٹینڈا کا سرکاری نرخ 65 روپے تا70روپے بازار میں 80روپے فی کلوپھول گوبھی کاسرکاری نرخ 80 روپے تا90روپے بازارمیں 120روپے ٹماٹرکے سرکاری نرخ 65 روپے70روپے بازارمیں 100 روپے تا120 روپے سبزمرچ کے سرکاری نرخ 70 روپے تا80 روپے جبکہ بازارمیں سبز مرچ 120 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے اس طرح دیگر سبزیوں کے نرخوں میں بھی واضح فرق ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نرخوں پرکنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورسپیشل مجسٹریٹس بنائے گئے ہیں لیکن ان کاوجودکبھی بھی شہرمیں دکھائی نہیں دیتاجبکہ عوام بدستورمہنگائی مافیاکے رحم وکرم پرہے اس صورتحال پرعوامی وسماجی حلقوں نے غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اوران کی حکومت ٹیکس وصولی پرجس طرح زورلگارہی ہے اسی طرح عوام کومہنگائی مافیاسے بچانے کیلئے بھی بھرپوراقدامات کرے مہنگائی کی وجہ سے عوام میں حکومت کے بارے میں منفی سوچ پیداہونے کے خدشات ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ذمہ دارحکام سے بھی نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ناکام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -