ٹوکن‘پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی‘شہریوں کیلئے25فیصد رعایت کا اعلان

    ٹوکن‘پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی‘شہریوں کیلئے25فیصد رعایت کا اعلان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیئے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں 15 سے 25 فیصد چھوٹ کا اعلان کرکے بڑا اقدام اٹھایا ہے ٹوکن ٹیکس کی مقررہ مدت تک ادائیگی پر 10 فیصد رعایت کو بڑھا کر 20 فیصد کردیا ہے جبکہ ریلیف مدت (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کو ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کردیا ہے رواں مالی سال جولائی، اگست، ستمبر تک ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر شہری 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو سال بھر کے لیئے جرمانے سے بھی مستثنی قرار دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تمام وہیکلز مالکان آن لائن ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر مزید 5 فیصد اضافی رعایت حاصل کرسکیں گے ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق کورونا بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے شہریوں کو خصوصی ریلیف فراہم کی گئی ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -