چینی،تیل،ادویات،بجلی اور سیمنٹ بحران کے بعد اب ایک بار پھر آٹا بحران سراٹھا رہا ہے،لیاقت بلوچ

چینی،تیل،ادویات،بجلی اور سیمنٹ بحران کے بعد اب ایک بار پھر آٹا بحران ...

  

ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چینی،تیل،ادویات،بجلی اور سیمنٹ بحران کے بعد اب ایک بار پھر آٹا بحران سراٹھا رہا ہے۔وفاقی اور صوبائی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

حکومتوں کی سب تدبیریں الٹی ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم دو ماہ قبل آئی ہے اور بجٹ پاس ہوئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں مگر آٹے کے ساتھ ہر شے کی قیمتوں میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ہورہا ہے۔حکومت عوام کو فوڈ سیکیورٹی دینے میں ناکام ہے۔اقتصادی بحران،مہنگائی،بے روزگاری،آٹا تیل بجلی مہنگا ہونے پر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع ہوسکتی ہے اور عوام کے اندر حکمرانوں کے خلاف نفرت کا لاوہ پھٹ سکتا ہے۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بزرگ صارفین اور اساتذہ کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اورمطالبات سے آگا ہ کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں قومی زبان اردو اور دوقومی نظریہ کی بے دخلی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل نے 18جولائی کو وسیع تر قومی مشاورتی اجلاس منصورہ میں طلب کرلیا ہے۔مشاورت کے بعد قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -