کل سے بارشوں کی پیش گوئی‘ ریلوے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی طرف سے کل (اتوار)سمیت آئندہ تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی ہیں۔انجینئرنگ سٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میں نکاسی (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہوتاکہ ٹریک محفوظ رہے ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کے اہلکاروں،ٹرین گارڈز اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
پیش گوئی