بچوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  بچوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)چار بچوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم مدرسہ کے قاری کو پولیس نے انسداد دہشت گردی بہاولپور کی عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقے حق ٹان میں تیزاب گردی کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا ملزم اسامہ نے برقع پہن کر حسنین نامی بچے پر تیزاب پھینکا تھا جس سے گلی میں کھیلتے تین اور بچے بھی تیزاب کی زد میں آ گئے تھے ملزم اسامہ کو انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور میں پیش کردیا جہاں پولیس کو ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ مل گیا ہے تیزاب گرنے سے چار بچے زخمی ہوئے تھے دو بچوں کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک بچہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اور ایک تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں زیر علاج ہے ڈاکٹرز کے مطابق اس بچے کا جسم 40سے 50فیصد جل گیا ہے واضح رہے کہ ملزم مدرسہ کاقاری اسامہ بچوں کو پڑھاتا تھا اور کچھ ہی دن پہلے بچوں نے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت اپنے والدین سے کی تھی جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے ملزم اسامہ نے بچوں پر تیزاب پھینکا تھا۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -