پی ایم اے کے انتخابات،ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع

  پی ایم اے کے انتخابات،ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع،5 اگست بروز بدھ دوپہر 2 بجے تک رجسٹریشن ہو سکے گی،15 اگست کو فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائیگی،ستمبر میں الیکشن کا امکان تفصیل کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر رانا خاور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم اے کے انتخابات برائے سال 2020 -2022 کے لئے ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

شروع کر دیا ہے جسکی آخری تاریخ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے باعث 5 اگست دوپہر 2 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔رجسٹریشن فیس 100 روپئے ہے جبکہ رجسٹریشن کروانے کے لئے ووٹر ڈاکٹر کا ضلع ملتان کا رہائشی ہونا یا کسی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنا یا پریکٹس کرنا لازمی ہے جبکہ رجسٹریشن کے وقت نام،والد کا نام، پی ایم دی سی نمبر اور رجسٹریشن فیس مقرر کردا تاریخ پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور کو نشتر ہسپتال ملتان میں جمع کروا کر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔5 اگست کو دوپہر 2 بجے کے بعد کسی کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔جس کے بعد جنرل سیکرٹری کی جانب سے پہلی ووٹر لسٹ 10 اگست کو آویزاں کر دی جائیگی جس کے بعد لسٹ پر 3 روز تک 13 اگست 2020 تک اعتراض جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد 15 اگست کو فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائیگی۔

پی ایم اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -