ہفتہ رفتہ کے دروان مہنگائی کی شرح میں 10.29فیصد اضافہ
ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 16جولائی 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 10.29 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.01 فیصد رہی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 23 ا(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
شیاء کی قیمتوں میں اضافہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،ا?لو، دہی،لان (کپڑا)،چاول باسمتی (ٹوٹا)،مٹن،خوردنی تیل، دودھ (تازہ)،پیاز، چاول اری 6/9،جارجٹ، دال چنا، سگریٹ، بیف پلیٹ، چکن (زندہ)، چائے کا کپ،گڑ،خشک دودھ، موٹالٹھا ور بیف کی قیمتوں میں اضا فہ ٹماٹر، آٹا، دال مسور، نمک، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی، دال مونگ، کیلا، ایل پی جی (سلنڈر)، دال ماش کی قیمتوں میں کمی جبکہ سرخ مرچ (پسی ہوئی)، صابن، گھی (کھلا)،ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، دال پلیٹ،چائے، ماچس، ا?گ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، واشنگ سوپ،ڈبل روٹی، الیکٹرک چارجز، گندم، مٹی کا تیل،سینڈل، چپل، گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
مہنگائی