نشتر ہسپتال: 24گھنٹوں کے دوران 2مریض کرونا کا شکار، مجموعی اموات 160ہو گئیں

نشتر ہسپتال: 24گھنٹوں کے دوران 2مریض کرونا کا شکار، مجموعی اموات 160ہو گئیں

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2 اور مریضوں نے دم توڑ دیا، اموات کی مجموعی تعداد 160 ہو گئی، ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 21 رہ گئی،10 مریضوں کی حالت تشویشناک،وینٹی لیٹر پر منتقل، شبہ میں 17 مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا نشتر ہسپتال میں زیر علاج 2 مزید مریضوں لودھراں کی 75 سالہ ممتاز بی بی، اور خانیوال کے 47 سالہ محمد رفیق نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل سے 17جولائی کے درمیان نشتر ہسپتال،برن یونٹ اور کارڈیالوجی ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 160ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 21 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن میں سے 10مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں 17مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1568مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 563 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -