پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیر کی طرف سے گیارہویں روز بھی صوبہ کے حق میں احتجاجی کیمپ

    پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیر کی طرف سے گیارہویں روز بھی صوبہ کے حق میں ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے گیارہویں روز بھی سب سول جنوبی سیکٹریٹ کے خلاف اور صوبہ سرائیکستان(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کے حق میں احتجاجی کیمپ کا اہتمام کیا گیا کیمپ میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی نائب صدراللہ وسایا خان لنگاہ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ،ڈویژنل صدر ڈاکٹر احسان چنگوانی، ضلعی صدر جعفر خان، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالمجید خان لنگاہ،طاہر طیب ایڈوکیٹ، فداحسین خان لنگاہ فیصل خان لنگاہ،غلام فرید سراجانی کے علاوہ کثیر تعداد میں سرائیکی پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر اللہ نواز وینس نے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سرائیکی عوام کے حقوق کی جنگ تین دہائیوں سے لڑ رہے ہیں 23اضلاع پر صوبہ سرائیکستان کا قیام بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کا فلسفہ حیات ہے دو حصوں میں تقسیم سب سول سیکٹریٹ سرائیکی عوام کے معاشی قتل کے برابر ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ نے کہا سرائیکی خطے کے ارکان اسمبلی ایوان میں ں سرائیکی خطے کے حقوق کی بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں جب تک عوام سرائیکی پارٹی کے اراکیں ن کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں نہیں پہنچائیں گے تب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام ممکن نہیں اس موقع پر اللہ وسایا خان لنگاہ،ڈاکٹر احسن چنگوانی،شریف خان لشاری، فیصل خان لنگاہ نے بھی خطاب کیا کیمپ کے شرکاء نے صوبہ کے حق میں اور سول سب سیکٹریٹ کے قیام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

کیمپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -