کوٹ ادو:سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مقرر،نوٹی فکیشن ریلیز

کوٹ ادو:سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کو (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

مسلم لیگ ن کا ضلعی صدر مقرر کردیا،فیاض موہانہ جنرل سیکرٹری،نوٹیفکیشن بھی جاری،حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ہنجراء ہاؤس پر مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھ گیا،مٹھائیاں تقسیم،اس بارے تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کو مسلم لیگ ن ضلع مظفرگڑھ کا صدر جبکہ فیاض موہانہ کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا، جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،ضلعی صدر بننے کی خبر سنتے ہی حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورہنجراء ہاؤس پر مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھ گیا، اس موقع پرمبارکباددینے کیلئے آنے والے تمام دوستوں،ورکروں حامیوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے اور پورے ضلع مظفرگڑھ مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال کریں گے،دوسری طرف مسلم لیگ ن کے سنانواں کے سٹی صدرضیا ء الرحمٰن فاروقی،ضرغام ریاض، اسد کورائی، ولی خان پٹھان،شکیل کورائی،ڈاکٹر عابد، اشرف اقبال گشکوری، اکبر خان کلاچی،فاروق مجنوں،فتح شیر خان،سلیم اختر کھوسہ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار،سابق جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،سابق کونسلر عاشق حسین،شیخ علی عباس عثمان،چوہدری محمد سلیم ودیگر نے کہا کہ ملک احمد یارہنجرا کوضلعی صدر بنانے پر وہ پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے نوازشریف،شہبازشریف کے حقیقی سپاہی کو ضلع مظفرگڑھ کی ذمہ داری سونپی اور وہ امید کرتے ہیں کہقیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع مظفرگڑھ کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانے کیلئے ہرممکن محنت اور اقدامات کریں گے،انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ کیلئے نئی ذمہ داریاں ملنے پر ملک احمد یار ہنجرا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کی بھرپوریقین دہانی بھی کرائی۔

ضلعی صدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -