رحیم یارخان،چوری کی8 وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم

  رحیم یارخان،چوری کی8 وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم

  

رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ) چوری کی8 وارداتیں‘ ملزمان موٹر سائیکل‘ موبائل فون‘ مویشی‘ کھاد اور سولر پلیٹس چرا کر فرار‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

مطابق چوری کی پہلی واردات حسین آباد کے رہائشی وزیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘دوسری واردات موضع کنب کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان بہادر علی وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کی کھاد چرا لی‘ تیسری واردات تتار چاچڑ کے رہائشی غلام یٰسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان منظور احمد وغیرہ نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات گیراں کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی ملزمان فہد وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی فرحان خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد آصف وغیرہ نے 45 ہزار 700 روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ چھٹی واردات پکا لاڑاں کے رہائشی رشید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ظہور احمد نے 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ ساتویں واردات مٹھ میرانی کے رہائشی ارشد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان ارشد وغیرہ نے 1 لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ آٹھویں واردات بیٹ سوئی کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں 8 ملزمان نور احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے او ر فرار ہوگئے۔مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -