محکمہ صحت کی کرونا کے باعث سیل کئے گئے 3علاقوں کو ڈی سیل کرنیکی درخواست
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) محکمہ صحت ملتان نے کورونا وائرس کے باعث سیل کیئے گئے تین علاقوں کو ڈی سیل کرنے کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
لیئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کر دی، متعلقہ علاقوں کو گزشتہ ماہ کی 17 جون کو سیل کیا گیا تھا، تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے متعدد پازیٹیو کیسز سامنے آنے کے بعد ملتان کے تین علاقوں سوئی گیس کالونی، کسٹم آفس اور نجی آئل مل کو سیل کر دیا گیا تھا تاہم اب ڈس انفیکیشن اور 14 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نا آنے کے بعد محکمہ صحت ملتان نے ضلعی انتظامیہ سے تینوں علاقوں کو ڈیل سیل کرنے کی درخواست کر دی ہے، جس پر محکمہ صحت نے درخواست ہوم آفس لاہور بھجوا دی ہے۔
درخواست