مسلم لیگ ن کے کارکن جماعت کاسرمایہ اور ہراول دستہ ہیں، عقیل نجم

  مسلم لیگ ن کے کارکن جماعت کاسرمایہ اور ہراول دستہ ہیں، عقیل نجم

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے کارکن جماعت کاسرمایہ اور ہراول دستہ ہیں،میاں نواز شریف،(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

شہباز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیروترقی کا عہد نبھاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان عقیل نجم ہاشمی نے سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بہاولپورمبین قریشی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سٹی صدر و جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن بھی عہدیداران میں تقسیم کئے گئے۔تقریب میں عادل انور،خرم بٹ،مبین قریشی،آصف سہمی،عبیداللہ،عبدالخالق کامی،ارتضیٰ مدنی،محمد حمزہ،راؤ نبیل اورمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عقیل نجم ہاشمی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو مشکلات میں ڈالنے والوں نے درحقیقت ملک کو مشکلات میں ڈال دیاہے۔ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ملک کو الف لیلوی کہانی سنانے والوں نے پستی کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔وقت نے ثابت کردیا ہے کہ باتیں کرنے اور کام کرنے والے رہنما کون ہیں۔اس مشکل وقت میں اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کوبے نقاب کرتے ہوئے عوام کی حمایت سے ایسے عناصر کی بیخ کنی کی جائیگی۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -