ن لیگ الگ صوبہ کے قیام کیلئے کوشاں ہے‘عبدالرحمن کانجو

  ن لیگ الگ صوبہ کے قیام کیلئے کوشاں ہے‘عبدالرحمن کانجو

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل صدر عبد الرحمن کانجو نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے زریعے اقتدار میں آنے والی حکومت عوام (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی صرف نئے وزیر اعلی کو لانے کے لئے نہیں بلکہ نیا وزیراعظم بھی لانے کے لئے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں بہت جلد پارٹی عہدیداران کو اہم ذمہ داری سونپیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، جنرل سیکریٹری وسابق رکن قومی اسمبلی شاہین کی جانب سے گلدستہ دیئے جانے کے موقع پر کیا عبد الرحمن کانجو نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کے لئے کوشاں ہے تاہم (ن) لیگ کا موقف ہے کہ ملتان اور ڈی جی خان پر مشتمل الگ صوبہ جنو بی پنجاب جبکہ بہاولپور کو الگ صوبہ بنایا جائے لیکن موجودہ حکومت آج جنوبی پنجاب کی عوام سے وعدہ پورا کرنے کی بجائے لولی پاپ دے رہی ہے۔

عبدالرحمن کانجو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -