عثمان بزدار پنجاب کے بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں،ایم پی اے نذیر بلوچ

عثمان بزدار پنجاب کے بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں،ایم پی اے نذیر بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے اسپیشل ایجوکیشن (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 228 نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرکاری ادارے اس مشکل وقت میں بہترین طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں لودھراں سمیت پورے پنجاب میں پاک فوج محکمہ پولیس محکمہ صحت ریسکیو ٹیموں کی کارگردگی بہترین رہی اس مشکل وقت میں ڈپٹی کمشنر لودھراں سید عمران قریشی ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین شاہ نے بھی دن رات محنت کی اسی طرح ریسیکو ٹیموں کے انچارج سید ماجد شاہ اور ان کی ٹیموں نے بہت زیادہ محنت کی سردار نزیر احمد خان بلوچ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سمیت مختلف مشکل وقت میں پولیس نے اپنی خدمات محنت کے ساتھ ادا کیں پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں اسی طرح محکمہ صحت پیرامیڈگس ڈاکٹر نرسوں کی محنت بھی قابل تعریف ہے سردار نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت سے امت مسلمہ کو بہت جلد چھٹکارا عطا فرمائے گا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل سختی سے کریں کارونا کو مذاق مت بنایا جائے حکومت پنجاب نے دن رات محنت کرتے ہوئے کارونا کیلئے بہترین اقدامات کیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہی نہیں جا رہے ہیں ان کے حوالے سے پہلائی جانے والی افواہیں جھوٹ کا بلندہ ہے سردار عثمان بزدار پنجاب کے بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔
نذیر بلوچ