سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاصوابی کا مختصر دورہ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاصوابی کا مختصر دورہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے موضع ٹوپی میں پی پی پی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان اور ان کے بھائی لیاقت علی خان کی وفات پر اور بعد ازاں موضع بام خیل میں گیس سلنڈر سے جھلس کر جاں بحق ہونے والی تین خواتین کے علاوہ سابق کونسلر پی ٹی آئی وحید زمان کے چچا محمد زمان اور بھابھی کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ مقامی ایم پی اے و چیر مین ڈیڈک کمیٹی صوابی حاجی رنگیز احمد، سابق تحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی، ضلعی رہنما عطاء اللہ خان اور سہراب خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گیس سلنڈر سے جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی اہل خانہ کے لئے مجموعی طور پر نو لاکھ روپے کا چیک حوالہ کر دیا۔ اسی طرح انہوں نے موضع ٹوپی میں پی پی پی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان کے ایک مطالبے پر چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دیدی۔سپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ منفعت خان نے اپنی زندگی میں یہ مطالبہ کیا تھا ان کے اس مطالبے کو آج عملی جامہ پہنایا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -