غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر 10 افراد گرفتار

غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر 10 افراد گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی ا نتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمان نے خصوصی سکواڈ کے ہمراہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی منڈیوں کے مقامات گنج‘ کوہاٹی اورچمکنی کے دورے کئے اور صورتحال کا جائزہ لیا جہاں پر متعدد شہری قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کھڑے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لیا جن پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ منڈیوں میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -