آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس 21 جولائی کے مردان جلسہ میں شرکت کریگا

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس 21 جولائی کے مردان جلسہ میں شرکت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کے ہزاروں ملازمین 21 جولائی کو جلسہ مردان میں بھرپور شرکت کرینگے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ملازمین کا تاریخی جلسہ ٹی ایم اے مردان میں ہوگا. پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF سے ملحقہ تمام تنظیمیں بھرپور شرکت کرینگے.. ان خیالات کا اظہار ملک گیر مزدور و ملازمین تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF ضلع صوابی کے قائدین فضل حکیم. عابدحسین. محمد رفیق. حاجی نیازعلی. فتح علی. گل نجب خان. محمد فاضل. حاجی شیر فرزند. شمشاد خان اور دیگر نے ایک اخباری بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بجٹ میں ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن کوئی اضافہ نہ کرکے ملازم دشمنی کا ثبوت دیا ہے جبکہ ماہرین معاشیات کے مطابق اس سال مہنگائی میں 26 فیصد اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی بم گرادیا گیا ہے. فیڈریشن رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف کرونا کو بہانہ بنا کر ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کیاگیا تو دوسرے طرف ملازمین کے انکریمنٹ اور پنشن کے خاتمے کی خبریں گردش کر رہی ہے جس سے ملازمین کے اضطراب میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے. اس لئے صوبہ بھر کے درجنوں ملازمین تنظیموں نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ 21 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے ٹی ایم اے مردان میں ہوگا. جسمیں ضلع صوابی. مردان. چارسدہ اور نوشہرہ کے ملازمین بھرپور شرکت کرینگے. ضلع صوابی کے ملازمین کا جلوس 9 بجے صبح ادینہ پل سے مردان کے جلسہ کیلئے روانہ ہوگا اس لیے ضلع صوابی کے ملازمین 9 بجے سے پہلے ادینہ پل پہنچ جائے تاکہ ضلعی قائدین کے قیادت میں ملازمین کا جلوس بروقت مردان کے جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوسکے