مہمند،خاصہ داروں کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاج جاری

مہمند،خاصہ داروں کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان)خاصہ داروں کے تنخواہوں کے بندش کے خلاف علنئی کے مقام پر احتجاجی دھرنا آٹھویں روز بھی جاری۔پشاور باجوڑ شاہراہ تین گھنٹے کے لئے بندرکھا۔ جرگہ مشران نے پلان تبدیل کر کے بروز پیر کڑپہ علاقہ ڈنڈ کے مقام پرکیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ مطالبات حل ہونے تک دھرنے جاری رہے گا۔نئی پلان ایک مہنے کیلئے تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق مہمند قومی مشران وعوام نے آٹھویں روز بھی خاصہ داروں کے تنخواہوں کے بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا بمقام علنئی میں جاری رکھا۔اور پشاور باجوڑ شاہراہ بدستو ر تین گھنٹوں کے لئے بند رکھا۔جس کی وجہ سے تمام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ مشران ملک نصرت،ملک امیر نواز خان،ملک حاجی احمد خویزی،ملک زرولی،ملک عظیم خان،ملک صاحب خان،ملک اقرار خان،ملک سلطان اٹوخیل ودیگرنے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔کہ تنخواہوں کے ریلیز ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔مہمند قوم کے عوام کی جتنے بھی سپیشل خاصہ د ار ہیں۔وہ مشران کے ساتھ اپنا نام درج کرا دیں۔ اس سلسلے میں اج تمام تحصیلوں کے مشران و عوام اپنے اپس میں جرگہ کرینگے۔جو کہ بروز پیر ایک بڑی تعداد میں کڑپہ ڈنڈ کے مقام پراحتجاجی کیمپ میں بھر پور شرکت کریں۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی۔کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ہمارے تنخواہوں کو ریلیز نہ کیا۔تو ہم بروز پیرسے نئی پلان کے مطابق پشاور باجوڑ شاہراہ کو آئندہ ایک ماہ کیلئے بند رکھیں گے۔انہوں نے سواریوں اور ٹرانسپورٹ حضرات سے پیر کے دن سے مذکورہ روٹ کو استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا درپیش نہ آسکے۔