ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزم گرفتار

ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کی اہم کاروائی،دریا خان پل پر کاروائی میں لاکھوں روپے کی مالیت کی 5کلو افیون اور 1کلو چرس بر آ مد۔ ملز م گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ و منشیات و دیگر غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سر براہ ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور قلیل عرصے میں سمگلنگ کے کئی منصوبے ناکام بناتے ہوئے متعدد سمگلروں کو حراست میں لے کرانکے قبضے سے لاکھوں روپے کی مالیت کی غیر قانونی اشیا بر آ مد کی گئی ہیں۔اسی تسلسل میں پولیس نے ڈیرہ دریا خان پل پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا عمل شروع کیا ہوا تھاکہ اسی اثنا میں ڈیرہ سے ملتان جانے والے بس ڈبہ کو تلاشی کی غرض سے روکا بدوران تلاشی بین الاضلاعی سمگلر ملزم سیف اللہ ولد شفیق الرحمن کی جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 5کلو افیون اور 1کلو چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس نے افیون اور چرس سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ملزم کو تھانہ یونیورسٹی منتقل کر دیا جہاں اس کے خلاف منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -