نوشہرہ میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

نوشہرہ میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈان متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر دضا اوزگن نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں دفعہ 144 کے تحت نوشہرہ کلاں جمعہ بازار کا ٹریفک پولیس کے ہمراہ دورہ کیا۔-ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور گرافروشی کرنے پر بیشتر افراد گرفتار کیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مویشی منڈی کا جائزہ لیا۔ وہاں موجود لوگوں میں ماسکس بھی تقسیم کیں اور سماجی فاصلے کا مناسب خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید نجی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارا۔ قصائی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر کے سلاٹر ہاوس کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع نے سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی پر اقرا روضہ اطفال, ندا ماڈل سکول اور برائنٹ فیوچر اکیڈمی کو سیل کر دیا۔کرونا وائرس کے سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے سکولوں میں تعطیلات کے حکمنامے کے برعکس سکولوں میں کلاسوں کے انعقاد پر مذکورہ سکولوں کو سیل کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -