وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی کا تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی کا تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کا ...

  

لوئر دیر (نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی کا تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،کورونا وباء مین فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس حوالے سے تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ،ضلع ملاکنڈ کے ڈیڈک چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصو ر شاہ،بر یگیڈ یئر(ر) سعید خان،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشادعلی روغانی کے علاوہ ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکس اور پی ٹی ئی کے ضلعی،تحصیلز اور مقامی کاکارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایڈمنسٹر ڈاکٹر شوکت علی نے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی کو ہسپتال میں کورونا وباء کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات پر تفصیل سے بریفنگ دی اور کہاکہ کورونا وباء میں تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کے طبی عملے کئی ڈاکٹرز،نرسز،پیر امیڈیکس اور کلاس فورملازمین کورونا کے خود شکار ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری جانفشانی سے اداکی ہے جوکہ قابل سائش ہے،اس موقع پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی نے کہاکہ کورونا وباء جو کہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے جس سے نہ صرف معیشت بے حد متاثر ہوئی ہے بلکہ ہیلتھ مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے ابتداء میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے جو سٹیپ لیاتھا اب وہ پوری دنیا انہی اقدامات کی نہ صرف تعریف کر رہے ہیں بلکہ انہی اقدامات پر عمل کر رہے ہیں،انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عید قربا ن میں حکومتی ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرامد نہ کیاگیا تو کورونا وباء میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے انھوں نے کہاکہ کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہمارے طبی عملہ قومی ہیرو ہیں اور طبی عملے نے محدود وسائل کے باوجودمیں کورونا وباء کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں حکومت ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انسان کیا اللہ تعالیٰ اس کا بہتر اجر عطاء کرئے گا انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں مریضوں کی بہتر سے بہتر علاج معالجہ کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں اصلاحات کا عمل شروع کیاگیا اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو فوری اور سستا علاج معالجہ فراہم ہو،تقریب کے اختتام پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے صحت احمد خان نیازی نے ڈاکٹرز،نرسز،پیر امیڈیکس اور کلاس فور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -