ہیر ڈریسرز کو ہفتے میں 5 دن کام کی اجازت دی جائے

ہیر ڈریسرز کو ہفتے میں 5 دن کام کی اجازت دی جائے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے ہیرڈریسر کی دکانوں کو ہفتے میں پانچ دن بند رکھنے پر ان کا معاشی قتل عام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ان کی دکانیں بند ہے جو ظلم و زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں دیگر دکانوں کو ہفتے میں پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی لیکن ہیئر ڈریسرز کو صرف تین دن کی اجازت ہے انھوں نے کہا کہ شفیع مارکیٹ صدر اور نمک منڈی میں باربی کیو شاپس کو جب کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا۔تو تین دن کے بعد کھولنے کی اجازت دی گئی امیروں کے لیے قانون الگ ہے اور غریب کے لیے الگ ہے۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی اور انصاف کی دعویدارحکومت ہیر ڈریسرز کے ساتھ مزید امتیازی سلوک بند کرے۔یہ برادری معاشی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔کہ دکانوں کا کرایہ اور ٹیکس ادا نہیں کر سکتے اور گھروں میں ان کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ان کے ساتھ مزید ظلم و زیادتی بند کیا جائے اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہیئر ڈریسرز کو دیگر دکانوں کی طرح ہفتے میں پانچ دن کاروبار کی اجازت دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -