کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے،میر رضا

کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے،میر رضا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگان نے کہا ہے کہ کھیل کھود کسی بھی صحت مند معاشرے کی ضروری ہوتی ہے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کھود کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں شفا خانے ویران ہوتے ہیں اور اسی کھیل کھود سے آج کا نوجوان بے راہ وروی سے بھی بچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پبی میں اوپن ائر جم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی ائے صومی فلک نیاز, پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی, ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد خان اور ضلعی سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجودہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -