کورونا وائرس کیخلاف اقدامات اٹھا نا ناگزیر ہیں،بینش اقبال

کورونا وائرس کیخلاف اقدامات اٹھا نا ناگزیر ہیں،بینش اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اور ٹی ایم او پبی محمد عمران اسلم نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف اقدامات اٹھا نا ناگزیر ہیں کیونکہ اس وبا سے حفاظت ہمارا فرض بنتا ہے عوام اور تاجر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات (ایس او پیز) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی مال مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹی ایم اے پبی ایمپلائز یونین کے صدر اختر علی خان اور جنرل سیکرٹری مراد خان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اور تی ایم او پبی محمد عمران اسماعیل نے مال مویشی منڈی میں موجود بیوپاریوں اور مویشی گاہکوں کی حفاظت کیلئے انسداد کورونا سپرے کیلئے تروواک گیٹ بھی نصب کیا گیا تھا جبکہ مال مویشی منڈی میں موجود تاجر اوع عوام کو ماسک سمیت سینیٹائزر بھی دئیے انہوں نے مزید کہا کہ پبی میں مال مویشی منڈی میں منڈی ٹھیکیدار سمیت عام عوام بھی کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات پر بھر پور عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کو کنٹرول کیا گیا ہے۔