غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گی،رابعہ بصری

  غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گی،رابعہ بصری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)غریبوں کی خدمت کرنا مشن ہے ' انکی فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گی یہ باتیں گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے اپنی رہائشگاہ واقع فقیر آباد میں ایک تقریب کے دوران کہیں گذشتہ روز ایم پی راے رابعہ بصری نے اپنی رہائشگاہ پر بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں جبکہ معذو ر افراد میں ویل چیئرز تقسم کیں اس موقع پر ایم پی اے ر ابعہ بصری نے کہاکہ غریبوں کی مدد کرنا مشن ہے اور انکے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی اور انکی خدمت کرنا میرا مشن ہے اور انکے لیے اپنی وساطت سے ہر ممکن مدد کرونگی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہر گھر تک پہنچائیں گے اور غربیوں کو انکی دہلیز پر ہر ممکن تعاون کرونگی۔ انہوں نے کہاکہ بیوہ خواتین کو سلائی مشینیں دی ہیں تاکہ سلائی سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔