سرائے نورنگ،باپ بیٹے کا قتل،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

سرائے نورنگ،باپ بیٹے کا قتل،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کے علاقے نارمحمدیارسلیمان خیل میں مبینہ طورپرملزم نے فائرنگ کرکے باپ کے سامنے بیٹاقتل کردیا۔جب کہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ محمدآیازولداکبرخان سکنہ قوم بیٹنی حال ناراکبرخان سرکوڑی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے بیٹے شاہ وارث خان اوردیگراہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ گھرکے دروازے کے کھٹکٹھانے پرباہرنکلاتو اویس ولداسلم خان سکنہ نار محمدیارسلیمان خیل مسلح کھڑاتھاجس نے ان کوبیٹاشاہ وارث کوبلانے کاکہاتوانہوں نے بیٹے کوبلایاجونہی بیٹاشاہ وارث گھرکے دروازے نکل آیا تو مبینہ ملزم اویس نے ان کے بیٹے شاہ وارث پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کابیٹاجاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ عداوت کاکوئی علم نہیں ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -