ایف آر پی کے تمام مسائل حل کئے جائینگے،نثار مروت

ایف آر پی کے تمام مسائل حل کئے جائینگے،نثار مروت

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس پی فرنٹیئر ریزرو پولیس ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نثار محمد خان مروت نے گلوٹی پولیس پوسٹ میں واٹر سپلائی کنکشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل غازی مرجان خان اور ایس ایچ او تھانہ یارک سب انسپکٹر گل شیر خان بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق 1987سے قائم شدہ پولیس پوسٹ گلوٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سنگین مسئلہ ایس پی نثار محمد خان مروت نے حل کر دیا، پولیس پوسٹ گلوٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تقریبا 1400فٹ دور سے کنکشن حاصل کیا گیاہے جس پر پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے سکھ کا سانس لے کر ایس پی نثار محمد خان مروت، ڈی ایس پی،ایس ایچ او تھانہ یارک کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس پی نثار محمد خان مروت کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ماتحت اہلکاروں کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پولیس پوسٹ کی اچھی صفائی اور بہترین کارکردگی پر ایس پی نے پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کے لئے نقد انعام 5000ہزار روپے دیئے اور ساتھ تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔ افتتاح کے موقع پر ملکی سلامتی اور شہدا پولیس کی درجات بلندی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -