کوز چمر کنڈ میں نپرائیٹ کی جعلی لیز کسی بھی صورت منظور نہیں،عمائدین

کوز چمر کنڈ میں نپرائیٹ کی جعلی لیز کسی بھی صورت منظور نہیں،عمائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند(نمائندہ پاکستان)کوز چمر کنڈ میں نپرائیٹ کی جعلی لیز کسی بھی صورت منظور نہیں۔علاقہ کی پہاڑ چار اقوام کے مشترکہ ملکیت ہیں۔گٹھ جوڑ اور خفیہ طریقہ سے لیز کرکے تمام شینواری قوم کو بے خبر رکھا ہے۔جلسہ عام سے لیز کیاجائے۔فرد واحد کا خفیہ لیز یکسر مسترد کرتے ہیں۔شینواری قوم کا پر ہجوم پریس کانفرنس۔تحصیل صافی کے دور افتادہ پاک افغان سرحد پر واقع شینواری قبیلہ کے چار اقوام مامو خیل،بولا خیل،توکل خیل اور فضل خیل کے مشران اور لوگوں نے مہمند پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرس کے موقع پرقومی مشران امین حاجی،سید اکبر،ولد ملک فاروق،میرا گل، میرآغاجان اور حاجی عجب ودیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شینواری قوم کا علاقہ کوز چمر کنڈ کے تمام پہاڑچار اقوام کی مشترکہ ملکیت ہے۔جبکہ لیاقت نامی شخص نے چوری چپکے چند لوگوں سے مختلف بہانوں سے دستخط لیکر نپرائیٹ پہاڑ کی لیز کیا ہے۔جوکہ شینلے کوز چمر کنڈ میں واقع ہے۔فرد واحد نے جلسہ عام کے بجائے قوم کو بے خبر کر رکھاہے۔جوکہ شینواری قبیلہ کے تمام اقوام خفیہ لیزیکسر مسترد کرتے ہیں۔جبکہ لیز تمام شینواری قبیلے کے اتفاق اور صلاح مشورے سے ہوگا۔جبکہ قوم نے جعلی لیزکے بارے میں انتظامیہ کو بھی درخواست دی ہے۔اور تمام شینواری قوم جعلی اور خفیہ لیز یکسر مسترد کرتے ہیں۔چونکہ نپرائیٹ پہاڑ کی لیز تمام شینواری قبیلہ کے باہمی رضامندی سے ہوگا۔