یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کااجلاس

یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کااجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)یونیورسٹی آف لکی مروت کا پہلا فنانس اینڈ پلانگ کمیٹی کااجلاس زیرصداررت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان منعقدہوا۔ یو نیورسٹی آف لکی مروت کے ڈپٹی ڈائر یکٹر فنانس عارف اللہ نے اجلاس کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔جب کہ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سیکرٹری(یونیورسٹیز) گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، نوید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ فنانس ڈپارٹمنٹ، مشرف خان، رجسٹرار یونیورسٹی آف لکی مروت، انعام اللہ خان، سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت، ڈین آف فزیکل سائنسز، کو ہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ، پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک، ڈائریکٹر اکیڈمکس، ڈاکٹر نوید سیف، ڈائر یکٹر پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر خورشید اقبال، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی خیل اوربدیع الزمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے معاشی امور اور پالیسیوں پر تفصیلی بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے معاشی پالیسیوں کیلئے ایک مخصوص کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے لئے فیس مختص کرنے کے ساتھ امتحانی عملے اور پیپرز بنانے اور چیکنگ کے لئے معاوضے کی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ، ایف اینڈ پی سی، اکیڈ مک کونسل اور سلیکشن بورڈ ممبرز کیلئے اعزازیہ کی منظوری کے ساتھ یونیورسٹی سٹاف کیلئے اعزازیہ کی منظوری دی گئی۔ وزٹنگ اسا تذہ کیلئے سکیل کی بنیاد پہ معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلا س میں فیصلہ ہوا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت ایک نئی یو نیو رسٹی ہے اور مختلف نئے شعبوں کا اجرا کیا جا رہا ہیں جس کیلئے نئی سٹاف کی بنیادی ضرورت ہے اسلئے نئی سٹاف لینے کی سفارشات دی گئی جسکی حتمی منظوری یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ میٹنگ میں ہوگی۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے یہ عہد کیا کہ وہ یونیورسٹی آف لکی مروت کی معاشی ترقی کیلئے دل سے کام اور کوشش کر رہے ہیں اور طلبا کیلئے موضوع فیس وضع کرنے کے ساتھ ایسی پالیسی بنانے پر غور کر رہے ہیں جس میں ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا مفت تعلیم حاصل کریں۔ آخر میں وائس چانسلر نے رجسٹرار انعام اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عارف اللہ کو بہتر ین انتظامات پر سراہا اور مبارک باد دی۔