مردان،ایڈیشنل اے سی کا مختلف پیٹرول پموں کا معائنہ

مردان،ایڈیشنل اے سی کا مختلف پیٹرول پموں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان نے چارسدہ روڈ پر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کا گیج اور سرکاری ریٹ کے بارے میں چیکینگ کی۔ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی چیکینگ کی۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپار ہوتی ہمایون خان نے مختلف دوکانوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرامد اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں و صفائی ستھرائی کی چیکینگ کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی نے بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اشیاء خوردونوش، بیکریوں، جنرل سٹوروں، اور قصائیوں کی دکانوں میں نرخنامے، قیمتوں اور زائدالمعیاد کے حوالے سے معائنہ کیا۔ مزیدنرخنامہ اویزاں نہ کرنے، ناقص صفائی اور زیادہ ریٹ پر مختلف بیکریوں اور قصائیوں کو بھاری جرمانہ کیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بازار کی چیکینگ کی اور دکاندروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کرنے کی ہدایت جاری کی.