پنشنرز کیلئے خوشخبری، عید سے قبل پنشن اور واجبات ادا کیے جائیں گے،اظہر حمید

پنشنرز کیلئے خوشخبری، عید سے قبل پنشن اور واجبات ادا کیے جائیں گے،اظہر حمید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے پنشن اور 3 ماہ کے واجبات کی مد میں 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کی قیادت میں ادارہ پنشنرز کی سہولیات بھی بڑھا رہا ہے۔ اظہر حمید نے بتایا کہ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے ایک پنشن اور واجبات ادا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلے 8500 پنشن اور 6000 روپے واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔چیئرمین ای او بی آئی نے مزید کہا کہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز یوٹیلٹی اسٹور سے 10 فیصد رعایت پر آٹا، چینی، چاول، گھی اور دالیں خرید سکیں گے۔اظہر حمید نے بتایا کہ پنشن گھر پہنچانے اور پنشنرز انشورنس پرکام ہورہا ہے، ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن دو سال میں مکمل ہوگی، ڈیجیٹلائزیشن پر 50 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

اظہر حمید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -