صحافیوں نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیں: خالد وقاص
پشاور(سٹی رپورٹر)الخدمت فانڈیشن نے حالیہ کورونا وبا کے دوران پہلے دن سے فرنٹ لائن پرنمایاں خدمات سرانجام دینے والے پشاور کے صحافیوں کیلئے پشاور پریس کلب میں ایک روزہ مفت اینٹی باڈی ٹسٹ کیمپ کا انعقاد کیاجس میں پشاور کے مختلف اخبارات اور میڈیا ہاوسز سے وابستہ46صحافیوں کے اینٹی باڈی ٹسٹ کئے گئے۔پریس کلب پشاور میں صحافی برادری کے لئے الخدمت کے تحت مفت اینٹی باڈی ٹسٹ کا افتتاح الخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی،سیکرٹری فنانس عزیز الرحمن بونیری،سینئر صحافی واینکرپرسن کاشف الدین سید سمیت الخدمت فانڈیشن کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب اورصوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون سمیت پشاور کے سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ باچااور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی کی دعوت پر الخدمت فانڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کورونا وبا کے دوران الخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوانے پہلے دن سے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں تمام اضلاع کے ضلعی صدور کو ہدایت جاری کی کہ اضلاع کی سطح پر متعلقہ ریاستی اداروں کی بھر پورمعاونت اور ورکنگ ریلشن شپ کے زریعے مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں اس وبا پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی جدوجہد تیزتر کر دے۔اس مقصد کے لئے الخدمت فانڈیشن نے صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم صحت کے پانچ ادارے جوکہ 105بستروں پر مشتمل ہیں محکمہ صحت کو پیش کئے۔دوسرے مرحلے میں صحت کے آٹھ اداروں کے 135بیڈزآئسولیشن کے لئے آفر کئے۔ایمرجنسی کی صورت میں الخدمت فانڈیشن صحت کے 21ادارے بمعہ 4آغوش ہومز جن کی کل گنجائش800بیڈز کی تھی محکمہ صحت کو پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موجود اپنے91 ایمبولینس گاڑیاں،ہسپتال اور دیگر طبی ادارے اورر7200سے زائد تربیت یافتہ رضاکاروں کی خدمات بھی حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی کرونا وائرس سے بچا کے لئے اختیاطی تدابیر اپنانے کے لئے مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔کورونا وبا کے دوران الخدمت فانڈیشن نے صوبے کے اولین سرکاری کورنٹائن اور تشخیصی سنٹر پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج مریضوں،ان کے اٹینڈنٹ اور ہسپتال عملہ کے لئے ناشتہ اور دو وقت کا کھانا فراہم کرنے کا جو سلسلہ پہلے دن سے شروع کیا تھا وہ بغیر کسی وقفہ کے رمضان المبارک اور عید الفطر میں بھی اور آج تک تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ الخدمت نے کورونا سے متعلق آگاہی مہم،لاک ڈوان کے دوران فوڈ پیکجز کی فراہمی،وینٹی لیٹرز سمیت اپنے ہسپتالوں اور آغوش ہومز میں آئسولیشن سنٹرزکا قیام عملی بنا کر حکومت کے ساتھ عملی تعاون کے بعد الخدمت ہسپتال نشترآباد میں شروع کئے گئے اینٹی باڈی ٹسٹ کی سہولت نجی لیبارٹریوں کے مقابلے میں آدھی فیس پر مہیا کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے تاکہ غریب اور متواسط طبقہ کو بھی اینٹی باڈی ٹسٹ کی سہولت سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وبا کے دوران اورسیز پاکستانیوں کے لئے تین ماہ بعد فضائی سروس بحالی کے موقع پر بھی الخدمت فانڈیشن نے اپنی گرانقدر خدمات کو جاری رکھا اور پشاور،اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے اورسیز پاکستانیوں کی 75میتوں کو بغیر کسی معاوضے کے الخدمت ایمبولینس سروس کے زریعے آبائی علاقوں تک پہنچایا۔الخدمت فانڈیشن نے پشاور شہر کے قلب نشترآباد میں واقع الخدمت ہسپتال میں جدید پی سی آر مشین کی تنصیب کرکے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص کے لئے صرف 4000روپے میں کورونا ٹسٹ کی سہولت فراہم کی ہے واضح رہے کہ یہی ٹسٹ دیگر ادارے 8سے10ہزار روپے میں کر رہے ہیں۔اس موقع پر پشاور پریس کلب انتظامیہ کی درخواست پر الخدمت فانڈیشن نے پریس کلب کے مستحق ممبران کو ریلیف کی فراہمی سمیت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی کیا جس پر الخدمت فانڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص اور پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے دستخط کء