محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 15 گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 15 گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی‘ سیکرٹری خوراک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے فوارہ چوک‘ کباڑی بازار‘ چھوٹی لال کرتی اور بڑی لال کرتی میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی محکمہ خوراک کے افسران نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 15 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کے نرخنامے جاری کئے جاتے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے بعد ازاں کارروائیاں کی جاتی ہیں تاہم اس کو رد کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں جبکہ محکمہ خوراک نے عوام کو معیاری اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -