اے سی ہدایت اللہ کا کوہاٹ روڈ کے مویشی منڈی کا معائنہ

اے سی ہدایت اللہ کا کوہاٹ روڈ کے مویشی منڈی کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کورونا وائر س کے خلاف حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے کوہاٹ روڈ (دوے پل) کے قریب مویشی منڈی کا معائنہ کیا۔ اس دوران وہاں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی نگرانی میں وائرس کش سپرے کی گئی تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اس دوران اے اے سی نے کہا کہ منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبائی صورتِ حال میں ہم مسلمان اپنے دینی فریضے قربانی کو بھی ادا کریں اور اس وائرس کے تدارک کا بھی انتظام ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار حکومتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں ورنہ اس او پیز کی خلاف ورزی پر ان کے لائسنس منسوخ کر دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -