حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،واصف خان

حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،واصف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش، دودھ و دیگر اشیا میں ملاوٹ اور حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کی جائے گا، صفائی نصف ایمان ہے، تاجر اپنی دوکانوں اور اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی ملے اور کیمیکل ملے دودھ کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف شیر فروشوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم بھی موجود تھے جبکہ شیر فروشوں کی جانب سے حاجی محمد خالد سلیم، سمیع اللہ، فلک شیر اور اسماعیل وغیرہ موجود تھے۔حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان نے کہا کہ دودھ نور ہے، نبی کریم ﷺکا فرمان بھی ہے کہ'' ملاوٹ کرنیوالا ہم میں سے نہیں ''۔ ملاوٹ کرنیوالے عوام اور اپنوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں کیونکہ ملاوٹ شدہ اشیا دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ انکے اپنے عزیز و اقارب اور اہلخانہ بھی استعمال کرتے ہیں۔اس موقع پر شیر فروشوں نے حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملاوٹ کیخلاف حکومت اور حلال فوڈ کی کاروائیوں میں ان کا بھرپور ساتھ دینگے اور ایسے عناصر کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کرینگے۔ دریں اثنا حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف کاروائی کے دوران ڈیرہ دریا خان پل پرپنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع سمیت کوہاٹ سپلائی ہونیوالے ہونیوالے دودھ کے تین ٹینکرز میں موجود6ہزار8سو لیٹر دودھ میں پانی کی ملاوٹ زیادہ ہونے پریہ ناقص دودھ موقع پر ہی تلف کردیا۔