بجلی چوروں کیخلاف ٹاسک فورس خیبر سرکل کا آپریشن
بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکوخیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 15 کنڈوں کو ہٹایا گیا،جن کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے،، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایک سپین ایل ٹی تاراتارکرضبط کرلی گئی ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔