ڈیرہ پولیس کی سمگلروں کیخلاف کارروائی،اشیاء برآمد

ڈیرہ پولیس کی سمگلروں کیخلاف کارروائی،اشیاء برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی سمگلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان،2000ڈبی سگریٹ، 250کلو گرام بادام،1عدد ہینو ٹرک انجن،1عدد گیئر بکس،4 ٹائر،70بائیک چین سیٹ،38موٹر سائیکل پلگ،75کلو خشک دودھ،10 انورٹر،37عدد DVDقبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اوکڑی خیسور نے بدوران ناکہ بندی 250کلو بادام،1عدد ہینو ٹرک انجن،1عدد گیئر بکس،ایس ایچ او درابن نے 75کلو خشک دودھ،37عدد DVD،10عدد انورٹراور ایس ایچ او ڈیرہ ٹان نے 4عدد ٹائر،70عدد موٹر سائیکل چین سیٹ، 38عددموٹر سائیکل پلگ قبضہ پولیس کر کے ضروری قانونی کاروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے کردیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -