خوگا خیل قوم کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوں گی، عمائدین

خوگا خیل قوم کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوں گی، عمائدین

  

  پشاور (سٹی رپورٹر)خوگا خیل قوم تحصیل بائیزئی مہمندکے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر مہمند اور ضلعی انتظامیہ پر جھوٹے الزامات عائدکرنے کو سازش قرار ددیتے ہوئے شددید الفاظ میں مذمت کی جبکہ انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کا عزم کیا ہے،پشاور پریس کلب میں خوگا خیل قوم کے ترجمان ملک عبددالقادر،ملک خان سید،ملک عبدالستار،ملک ہاشم،حاجی معمور پاکر خیل،ملک منجو اور ر ملک لال زمان نے ددیگر عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوگا خیل قوم کو بدنام کرنے کیلئے چند مخصوص افراد نے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم خان اور ضلعی انتظامیہ الزامات عائد کیے گئے جسکی ہم مذمت کرتے ہے جبکہ غلط الزامات کی تریدد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں اور مہمند قوم کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاہم ان پر جھوٹے الزامات عائدکرناقابل افسوس امر ہے اور چند مخصوص افراد اپنی مفادات کی خاطر پورے خوگا خیل قوم کو بد نام کر رہے ہیں اور مذکورہ مفاد پرست ٹولہ کا علاقہ میں کوئی حثییت نہیں جبکہ ہم د و سالوں سے علاقہ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ترقی،امن و امان سمیت کورونا وباء میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویریفکیشن کے کچھ مسائل سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہے اور امید کرتے ہے کہ وہ جلد حل ہو جائنگے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1951سے لیکر اج تک قوم کے تمام مراعات بحال ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -