رستم میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،متعدد گرفتار

رستم میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،متعدد گرفتار

  

رستم(نمائندہ پاکستان) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ رستم کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد، آپریشن کے دوران 35مکانات اور 25 موٹرسائیکل چیک کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رستم بشیر خان کی نگرانی میں دیگر پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ رستم کے حدود میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 16 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 پستول، 1 ریفیٹر 12 بور، اور 78 عدد مختلف ساخت کے کارتوس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیئے جبکہ دیگر کاروائی میں 45 مکانات اور 25 عدد غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چیک کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بشیر خان میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ تھانہ رستم کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -