ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت

  ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن تقریبا 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتاب کے پبلشر کا کہنا تھا کہ مزید کتاب کی کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیے گئے ہیں۔میری ٹرمپ کی کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایمازون کے سیل چارٹ میں سر فہرست ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاس میری ٹرمپ کی کتاب کو جھوٹ قرار دے چکا ہے۔امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب میں دعوی کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی شہری کو خطرہ ہے۔کتاب میں ٹرمپ کے والد کے برے رویے اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا بھی ذکر ہے۔

کتاب پبلش

مزید :

پشاورصفحہ آخر -