مردان،3 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری

مردان،3 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری

  

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی پر 3 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاون محبت آباد، پیرانواں ڈاگ مردان خا ص اور کاروان روڈ شمسی روڈ میں کرونا کیسز زیادہ ہونے کی بنیاد پر لگایا گیا تھا، 14 دن کی معینہ مدت پوری ہونے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان علاقوں میں کرونا وائرس کے کوئی مثبت کیس نہ آنے پر درجہ بالا 3 علاقوں سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔سمارٹ لاک ڈاون کے دوران علاقہ مکیموں کے مکمل تعاون سے کوئی نیا کیس نہیں آیا، پرانے کیسز میں واضع کمی آئی اور مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -