ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان عطیہ کردیا

ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان عطیہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) ملائیشیا اور سنگاپور کے بعد ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ سامان ازبکستان کے صدرکی طرف سے پاکستان کو عطیہ کیا گیا ہے، سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76 کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچایا گیا۔ایئرپورٹ پر پاکستان میں قائم مقام ازبک سفیر نے سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا، سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ازبکستان کی جانب سے عطیہ کردہ سامان موصول ہوگیا ہے جو ملک بھر میں اشد ضرورت والے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بھیجا جائے گا۔
ازبکستان

مزید :

صفحہ اول -