کنٹونمنٹ بورڈ ملتان‘ 35 ڈیلی ویجز ملازمین کو 15 دن کے اندر ریگولر کرنیکا حکم

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان‘ 35 ڈیلی ویجز ملازمین کو 15 دن کے اندر ریگولر کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے 35 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے سے متعلق درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
بورڈ ملتان کو 15 دن کے اندر ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پٹشنرز مظفر دین، محمد آصف سمیت 35 ملازمین نے کونسل سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 20 سال سے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن محکمانہ طور پر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے میں 9 ماہ فرائض انجام دینے والے ملازمین کو ریگولر کیا جانا چاہیے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے۔
ریگو لر