لوھراں،تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی کارروائی،ملزم سے 12کلو چرس برآمد

لوھراں،تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی کارروائی،ملزم سے 12کلو چرس برآمد

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی منشیات فروش عبدالجبار گرفتار،12 کلو چرس برآمد ترجمان لودہراں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او فیضان قیوم اور ان کی ٹیم نے اطلاع پر چک نمبر 390 ڈبلیو بی کے قریب کار نمبری 3873/MNA کلٹس برنگ سفید سے 12 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزم عبدالجبار ارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈی پی او سید کرار حسین نے منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او فیضان قیوم اور انکی ٹیم کو نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ منشیات فروش کسی ایک قوم، زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے ا نہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -