صدر ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت

صدر ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت
صدر ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن تقریباً 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتاب کے پبلشر کا کہنا ہے کہ مزید کتاب کی کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں۔

میری ٹرمپ کی کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایمازون کے سیل چارٹ میں سر فہرست ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس میری ٹرمپ کی کتاب کو جھوٹ قرار دے چکا ہے۔

امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی شہری کو خطرہ ہے۔کتاب میں ٹرمپ کے والد کے برے رویے اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا بھی ذکر ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -